the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
وزیر اعظم نریندر مودی پروجیکٹوں اور ان کے پریزنٹیشنز کو لے کر سخت مانے جاتے ہیں۔ اس کی مثال متعدد سیکرٹریوں کی ایک میٹنگ میں بھی دیکھنے کو ملی۔ ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے سیکرٹریوں کے ساتھ ہوئی ایک میٹنگ میں نریندر مودی پریزنٹیشنز سے ناخوش نظر آئے۔ وزیر اعظم نے سکریٹریوں کو پریزنٹیشنز پر اور کام کرنے اور اسے دوبارہ بنانے کی ہدایت دی۔ وہیں سیکرٹریوں کے ساتھ ایک دوسری میٹنگ میں وزیر اعظم اس قدر ناراض ہوئے کہ پریزنٹیشنز درمیان میں ہی چھوڑ کر چل دئے۔ اخبار کے مطابق وزیر اعظم مودی کا یوں درمیان میں پریزنٹیشنز چھوڑ کر چلے جانا سیکرٹریوں کے لئے نئی بات تھی۔ اس سے پہلے مودی ہمیشہ



پریزنٹیشنز کے آخر تک موجود رہتے تھے۔ پی ایم تمام افسران اور سیکرٹریز کی باتوں کو سن کر اپنی رائے ظاہر کرتے تھے۔ لیکن اس بار حکام کے رویے نے انہیں سخت قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ پہلی میٹنگ زراعت اور اس سے منسلک محکمہ کے حکام کے ساتھ تھی جس میں پی ایم کی ناراضگی سامنے آئی۔ جبکہ گزشتہ ہفتے ان کی صحت، حفظان صحت اور شہری ترقی کے سیکرٹریوں کے ساتھ میٹنگ میں وہ اکھڑ گئے اور درمیان میٹنگ سے ہی چلے گئے۔ پی ایم مودی نے اپنے اس اقدام سے سکریٹریوں کو صاف اشارہ دے دیا ہے کہ وہ ان کے رویے سے خوش نہیں ہیں۔ خبر کے مطابق انہوں نے تمام سکریٹریوں کو کاموں میں بہتری لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.